اوباما کے بعد ہیلری کلنٹن نے بھی جوہری معاہدے سے علیحدگی کو امریکی تاریخ میں بڑی غلطی قرار دیا


اوباما کے بعد ہیلری کلنٹن نے بھی جوہری معاہدے سے علیحدگی کو امریکی تاریخ میں بڑی غلطی قرار دیا

سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کو ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہیلری کلنٹن نے ایک ٹویٹ میں ٹرمپ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے امریکہ کے بین الاقوامی سطح پر اعتماد ختم ہوا ہے. 

خیال رہے  کہ امریکہ کے سابق صدر 'بارک اوباما ' نے بھی ٹرمپ کے فیصلے کو بڑی غلطی قرار دیا ہے. 

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سےعلیحدگی کا اعلان کردیا ہے تاہم دیگر ممالک نے معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے تاہم امریکا کے بغیر بھی جوہرہ معاہدہ جاری رہے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری