ایران نے جوہری ہتھیار بنایا تو سعودی عرب بھی بنائے گا، عادل الجبیر


ایران نے جوہری ہتھیار بنایا تو سعودی عرب بھی بنائے گا، عادل الجبیر

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بناتا ہے تو پھر ان کا ملک بھی اپنے جوہری ہتھیار بنائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران امریکا کے 2015ء کے جوہری سمجھوتے سے نکلنے کے بعد اپنا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام دوبارہ شروع کردیتا ہے تو ریاض بھی از خود جوہری بم بنائے گا۔

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ  اگر ایران جوہری صلاحیت حاصل کرتا ہے تو پھر ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب ماضی میں بھی یہ کہہ چکا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جو اقدام کرے گا، وہ اس کا مقابلہ کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری