ایران کے خلاف پابندیوں کا اجراء بہت جلد کیا جائے گا، ٹرمپ


ایران کے خلاف پابندیوں کا اجراء بہت جلد کیا جائے گا، ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد اب ایران کے خلاف پابندیوں کا اجراء بہت جلد کیا جائے گا۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔

یہ بیان امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سنہ 2015ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام پردوبارہ کام شروع کیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ حکام نے ملکی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن کو یورینئیم کی افزودگی کے لئے مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم دیاہے۔

امریکی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، ایرانی ایٹامک انرجی آرگنائزیشن کو یورینئیم کی افزودگی کے لئے مکمل طور پر تیار رہنا چاہئے۔ 

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یورپ، روس اور چین جیسے اہم ممالک اس معاہدے کے نفاذ میں کردار ادا کرتے رہیں تو ایران بھی اس کا پابند رہے گا بصورت دیگر ہم اپنی جوہری سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اعلیٰ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے ڈیل پر برقرار رہنے پر بھی ابہام پایا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری