جنوبی افریقہ میں شیعہ مسجد پر حملہ، ایران کی شدید مذمت


جنوبی افریقہ میں شیعہ مسجد پر حملہ، ایران کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جنوبی افریقہ میں شیعہ مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جنوبی افریقہ میں شیعہ مسجد پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے اعلیٰ حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

قاسمی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے تاکہ دوبارہ اس قسم کے حملے نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں-

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں مسجد امام حسین ع پر مسلح افراد نے حملہ کرکے امام مسجد کو شہید اور مسجد کو نذرآتش کردیاتھا۔

جمعرات کی دوپہر تین مسلح افراد نے امام حسین مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں اور امام مسجد پر چاقوؤں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور دو نمازی شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ امام مسجد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری