محمدجواد ظریف چین، روس اور بیلجیئم کے دورے پر جائیں گے


محمدجواد ظریف چین، روس اور بیلجیئم کے دورے پر جائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج رات چین، روس اور بیلجیئم کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج رات چین، روس اور بیلجیئم کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر حسن روحانی کے خصوصی حکم پر چین، روس اور بیلجیئم کے دورے کے دوران مذکورہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

قاسمی نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ چین کے بعد روس اور پھر برسلز کا دورہ کریں گے جہاں وہ تین یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری