ملک میں اب بھی عسکری تنظیمیں متحرک ہیں، نواز شریف کا اعتراف


ملک میں اب بھی عسکری تنظیمیں متحرک ہیں، نواز شریف کا اعتراف

مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نے ایسی حالت میں ملک میں عسکری تنظیموں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن ہی کے رہنما اور وزیر دفاع خرم دستگیر نے ملک بھر سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں۔

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کر دیں، یہ عمل ناقابل قبول ہے، انہی وجوہ کی بنا پر ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام دہشتگردی کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہوگئے ہیں جہاں بعض حکومتی عہدیداران مسلسل ملک سے دہشتگردی کے ناپاک وجود کے مکمل خاتمے کے دعوے کررہے ہیں وہیں بعض سیاسی رہنما اس ملک میں عسکری تنظیموں کی موجودگی کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ملک کے مختلف شہروں بالخصوص کوئٹہ اور ڈی آئی خان میں اب بھی دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور آئے روز وارداتیں کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری