افغان وزیر دفاع کا ایران دورہ


افغان وزیر دفاع کا ایران دورہ

افغان وزیر دفاع اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر ایک فوجی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز تہران پہنچے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان وزیر دفاع ہفتہ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت کی بنا پر ایک فوجی وفد کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل 'طارق شاہ بہرامی' اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' کی دعوت کے ساتھ ایران کے دورے پر ہیں.

جنرل شاہ بہرامی اپنے دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینا، عالمی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایرانی سیاسی اور فوجی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری