انتخابات میں حشدالشعبی اور اتحادیوں نے میدان مارلیا


انتخابات میں حشدالشعبی اور اتحادیوں نے میدان مارلیا

عراقی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے واضح ہورہا ہے کہ باوجود قدرے کم ٹرن آوٹ کے حشد الشعبی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے میدان مارلیا 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیر اعظم العبادی کے الائنس النصر اس وقت دیگر تمام الائنسز سے آگے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر الفتح الائنس دیکھائی دے رہاہے اور یہ الائنس بھی حشد الشعبی کے اتحادیوں میں شمار ہوتا ہے

اس وقت تک مختلف صوبوں میں مختلف الائنسز میں زبردست قسم کا مقابلہ دیکھائی دیتا ہے لیکن عام طور پر اگر دیکھا جائے تو مندرجہ زیل الائنسز سب سے آگے دیکھائی دیتے ہیںالنصر سائرون،‌ الفتح، دولة قانون، الحکمة 

کہا جارہا ہے کہ اگلے وزیر اعظم کے لئے نمایاں امیدوار موجودہ وزیرعظم حیدرالعبادی اور ہادی عامری دیکھائی دیتے ہیں جبکہ بعض کے نزدیک اس دوڑ میں سابق وزیر اعظم نوری مالکی بھی شامل ہے 

واضح رہے کہ ہادی عامری کو حشد الشعبی کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے جبکہ حیدر العبادی بھی حشد الشعبی کے لئے قابل قبول امیدا وار ہیں ۔

واضح رہے کہ ابھی تک انتخابات کے مکمل نتائج سامنے نہیں آئے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری