انڈونیشیا خودکش حملے، ایران کی شدید مذمت


انڈونیشیا خودکش حملے، ایران کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ ایران کے ترجمان بہرام قاسمی نے خودکش دھماکوں میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آج علی الصبح 8:50 پر کیا گیا جس میں متعدد پولیس افسران جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں اتوار کو خودکش حملہ آوروں نے مسیحیوں کی تین عبادت گاہوں کے باہر دھماکے کیے جن میں کم ازکم 14 افراد ہلاک اور 41 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے مبینہ طور پر 'جماعت انشعار الدولہ' کا ہاتھ ہے جو کہ شدت پسند تنظم داعش کے نظریات سے متاثر ایک گروپ ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا کے اس دوسرے بڑے شہر میں اتوار کو یہ واقعات ایک ایسے وقت رونما ہوئے ہیں جب دو روز قبل ہی انڈونیشیا کی طرف سے پاکستان، افغانستان اور مقامی 70 علما نے ایک اجتماعی فتوے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسلام کے اصولوں کے منافی قرار دیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری