پاکستان کا امریکی سفارتخانہ القدس الشریف منتقل کرنے پر شدیدتشویش کا اظہار


پاکستان کا امریکی سفارتخانہ القدس الشریف منتقل کرنے پر شدیدتشویش کا اظہار

پاکستان نے اس بات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی قراردادوںپر عملدرآمدکیلئے عالمی برادری کی اپیلوں کے باوجود امریکہ اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں خصوصاً قراردادنمبر 476 اور478کے منافی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی آزاد خودمختار ریاست کے قیام کے لئے اپنے عزم کی بھی تجدید کرتا ہے جو متفقہ عالمی معاہدوں اور 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ہو اورجس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان پہلے ہی امریکی فیصلے کے بارے میں اپنا موقف واضح کرچکے ہیں۔

ادھر امریکی سفارتخانہ القدس الشریف منتقل کرنے کے تناظر میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 55فلسطینی شہید اورستائیس سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری