نہتے فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

نہتے فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہداء کی تعداد 59 ہوگئی ہے اور ملک کے تمام اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جبکہ قتل عام بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے نہتےغزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام افسوس کا اظہار کرتے ہوئےفوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین میڈیا سیل کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان کا وحشیانہ قتل عام فوری طور پر بند کرے۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں فلسطینیوں پر رعب جمانے کا مکروہ حربہ ہیں۔ اسرائیلی فوجی فلسطینی شہریوں کے جسم کے بالائی حصوں پر براہ راست گولیاں چلاتے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز چودہ مئی سوموار کو غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 59 فلسطینی شہری شہید اور 2700 زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری