کل پاکستان اور ایران میں رمضان کا چاند نظر آنےکا امکان


کل پاکستان اور ایران میں رمضان کا چاند نظر آنےکا امکان

 پاکستان اور ایران کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع اور سندھ میں 16 مئی کو مطلع صاف ہوگا، جس کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 16 مئی کو چاند کا دورانیہ 27 گھنٹے ہوگا، 23 گھنٹے سے زیادہ عمر کا چاند دکھائی دینے کے امکانات ہوتے ہیں۔

غروب آفتاب کے بعد رمضان کا چاند ایک گھنٹے تک نظر آسکے گا، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا ۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کل رات رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں لہذا  جمعرات کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری