افغانستان کے فراہ شہر پر طالبان کا قبضہ، شدید جھڑپیں جاری


افغانستان کے فراہ شہر پر طالبان کا قبضہ، شدید جھڑپیں جاری

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان فراہ شہر میں داخل ہوگئے ہیں اور افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان نے گزشتہ رات فراہ شہر پر حملہ کرکے متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نصیر مہری نے بتایا کہ کل کی رات کو جنگجوئوں کے ایک گروپ نے شدید لڑائی کے بعد انار درعا ڈسٹرکٹ کے مرکز پر قبضہ کرلیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انٹیلی جنس فورسز اب بھی اپنے ہیڈکوارٹرز میں موجود ہیں۔

طالبان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں سے افغان حکام کو بے دخل کردیا گیا ہے اور فراہ شہر کے باقی علاقوں کی طرف بھی تیزی کے ساتھ پیش قدمی جاری ہے۔

طالبان نے فراہ میں تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے رہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان نے تمام سیکیورٹی چوکیوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان کے متعدد شہروں اور علاقوں پر قبضہ کرکے کابل حکام کو بے دخل کردیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری