عالمی ادارے صیہونی حکومت کی جارحیت اور سفاکیت کے خاتمے میں کردارا داکریں، علامہ ساجد نقوی

عالمی ادارے صیہونی حکومت کی جارحیت اور سفاکیت کے خاتمے میں کردارا داکریں، علامہ ساجد نقوی

متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے دہشتگرد صیہونی فورسز کی پر امن فلسطینیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور 60 افراد کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز صیہونی دہشت گرد فورسز کی پر امن فلسطینیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور 60 افراد کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے اور فلسطینیوں کو حق ہے کہ وہ اپنی ریاست قائم کریں۔ پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مطابق ہونی چاہیئے کہ پاکستان اور اسرائیل میں کوئی چیز مشترک نہیں اور نہ ہی ہو سکتی ہے اور برصغیر کے لوگ فلسطینیوں کی منشاءکے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، اور ہم مظلوم فلسطینیوں پر امریکہ کی کھلی پشت پناہی سے صیہونی ریاست کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ جارحیت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امت مسلمہ کو مسائل کے حل کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کے لئے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے پرامن شہریوں کے قتل عام کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے-

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غاصب صیہونی دہشت گرد اسرائیلی حکومت کی جانب سے پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ کی مذمت اور 60 مظلوموں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔ 

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں واضح طور پر کہاتھاکہ برصغیر کے لوگ فلسطینیوں کی منشاءکےخلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہمیں فلسطینیوں کو یہ باور کرانا ہے کہ برصغیر میں بسنے والے مسلمان آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی اسی نظریہ کے حامل ہیں کہ اسرائیل ایک غاصب اور غیر قانونی حکومت ہے اور پاکستان ایک نظریاتی اور قانونی حکومت ہے اس لئے ان کے درمیان کوئی چیز مشترک نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ام±ت مسلمہ کے تمام ممالک اپنے آپس کے اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے اسرائیل کی سفاکیت کےخلاف متحد ہو جائیں اور ایک ایسا مضبوط لائحہ عمل وضع کریں جس سے فلسطینیوں کو آئے روز اس منظم صیہونی دہشتگردی سے نجات مل سکے۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عالمی ادارے پورے فلسطین میں فلسطینیوں کی ریاست اور حکومت قائم کرنے میں کردار ادا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کے لئے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے پرامن شہریوں کے قتل عام کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔امریکہ کی کھلی پشت پناہی کو سختی سے مسترد کر کے ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے استعماری قوت اپنے گھناﺅنے کرتوتوں سے باز آئے

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری