سعودی عرب نے بھی سید حسن نصراللہ سمیت حزب اللہ کے 10 اہم شخصیات پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے بھی سید حسن نصراللہ سمیت حزب اللہ کے 10 اہم شخصیات پر پابندی عائد کردی

آل سعود نے اسرائیل اور امریکی جابر و ظالم حکمرانوں کی خشنودی کے لئے سید حسن نصراللہ سمیت حزب اللہ کے 10 اہم شخصیات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی اسٹیٹ سکیورٹی پریذیڈینسی نے حزب اللہ کے دس اہم شخصیات کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے پابندی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کی اطلاع کے مطابق حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کے پانچ ارکان کو بھی دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ خزانہ نے بدھ کو اپنے خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ پر دہشت گردی کا الزام لگاکر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

آل سعود نے امریکی حکام کی پیروی کرتے ہوئے حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کے ارکان اور سینیر رہنماوں خاص کر نعیم قاسم، محمد یزبک، حسین الخلیل اور ابراہیم الامین السید،طلال حمیه، علی یوسف شراره، گروه "الطیف"، حسن ابراهیمی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے۔ 

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام  افراد کے اکاونٹ منجمد کردیے جائیں گے اور ان سے تعاون کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائےگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری