شیعہ علماء کونسل کی نہتے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت

شیعہ علماء کونسل کی نہتے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کا خصوصی اجلاس امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر میں علامہ ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ذمہ داران اور کارکنان نے شر کت کی۔

اس موقع پر شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویژن کے نئے سیکرٹری جنرل کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں اکثریت رائے سے محمد یعقوب شہباز کو کرا چی ڈویژن کا سیکر ٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی نے حلف لیا اس موقع پرمحمد یعقوب شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ علماء کو نسل ملک بھر میں اتحاد اور و حدت کی داعی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بلا تخصیص مذہب و مسلک، رنگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہاہے اور ملک میں آج بھی ہم ہر محاذ پر بلا تفریق ملی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یعقوب شہباز نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سمیت اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری طور پر نوٹس لے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری