پشاور: کچہری چوک پر دھماکہ،6 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک


پشاور: کچہری چوک پر دھماکہ،6 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

کچہری چوک کے قریب فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے. زخمی افراد میں‌چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پشاور کے علاقے کچہری چوک کے قریب فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

کچہری چوک کے قریب دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور مین شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی کی گاڑی میں چھ اہلکار موجود تھے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے. پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے.

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کی کچہری چوک کے قریب ایف سی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر فائر بریگیڈ کا عملہ قابو پانے میں مصروف ہے.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری