یمنی فوج کی سعودی اور متحدہ عرب امارات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی


یمنی فوج کی سعودی اور متحدہ عرب امارات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کی فائرنگ میں ان کا ایک سپاہی ہلاک ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے گزشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اہلکاروں خلاف جامع کارروئی کی تھی جس کے بعد امارات نے اپنے ایک سپاہی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

اماراتی فوج نے سرکاری خبررساں ادارے وام پر اپنے سپاہی کی ہلاکت کا اعترافی بیان جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات یمن کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری