بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا، امام خامنہ ای

بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ القدس صیہونی غاصب حکومت کے قبضے سے بہت جلد آزاد ہوجائے گا

  امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فلسطین بہت جلد دشمن کے قبضہ سے آزاد ہوجائےگا۔ امریکہ اور اس کے اتحادی، حقیقت اور الہی سنت کو بدل نہیں سکتے۔

تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقد محفل انس با قرآن منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز قاریوں اور حفاظ نے شرکت کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں یہ سراسر نورانی محفل تین گھنٹے تک جاری رہی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس نورانی اور ایمان افروز محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: مسلمان قرآن مجید کے سائے میں اپنی مشکلات دور کرسکتے ہیں قرآن مجید مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا عظیم سرمایہ ہے۔

رہبر انقلاب نے فرمایا مسلمان حکمرانوں اور امت مسلمہ کی قرآن مجید سے دوری کے نتیجے میں آج عالم اسلام مشکلات کا شکار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کو خاموش نہیں رہنا چاہیے اور بیت المقدس کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کرنا چاہیے فلسطین کی آزادی یقینی ہے اور فلسطینی اپنی سرزمین پر ایک دن ضرور آباد ہوں گے اور ان کے دشمنوں کو دنیا اور آخرت میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری