ایرانی صدر ترکی کے دورے پر روانہ


ایرانی صدر ترکی کے دورے پر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

 واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج ترکی میں منعقد ہوگا جس میں تل ابیت سے امریکہ کے سفارتخانہ کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے تازہ ترین مظالم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر حسن روحانی کومہر آباد ایئرپورٹ پر ڈآکٹر علی اکبر ولایتی، نائب صدر جہانگیری اور بعض دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری