صرف پاکستان ہی نہیں، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے گھر سے درجنوں نقدی اور جیولری کے سوٹ کیس برآمد


صرف پاکستان ہی نہیں، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے گھر سے درجنوں نقدی اور جیولری کے سوٹ کیس برآمد

پاکستان میں تو سیاستدان قومی خزانے کو بیرون ملک منتقل کرکے بینکوں میں جمع کرتے ہیں لیکن ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے اپنے ہی گھر کو سوئیس بینک بناکر نقد اور جواہرات سے بھرے سوٹکیسوں سے بھردیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ مار کر نقدی اور جواہرات سے بھرے 72 سوٹ کیس سمیت بڑی تعداد میں ڈیزائنر ہینڈ بیگز بر آمد کرلیے۔

نجیب رزاق نے ملائیشیا کی پولیس کی اس پیش رفت کے حوالے سے رائے دینے سے گریز کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں نقدی، جواہرات اور 284 مہنگے ترین ہینڈ بیگز کی کل لاگت کا ابھی اندازہ لگانا مشکل ہے۔

خیال رہے کہ نجیب کے گھر اور دیگر مقامات پر چھاپوں کا آغاز نئی حکومت کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے سابق حکمراں کے خلاف تحقیقات کے احکامات کے بعد سامنے آیا۔

پولیس نے اس سے قبل چھاپے کے حوالے سے اظہار خیال کرنے سے انکار کیا تھا تاہم کمرشل کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ امر سنگھ نے تصدیق کی کہ جمعے کے روز مارے گئے چھاپے نجیب اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے ریاستی سرمایہ کاری کے فنڈ میں سے اربوں ڈالر لوٹنے کے حوالے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کولالمپور کے کانڈو کامپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان اشیاء کی کل لاگت ابھی نہیں بتا سکتا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بیگز کو سیل کردیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس میں رقم اور جیولری موجود ہے‘۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری