اسرائیل کو مات دینے والی واحد تنظیم حزب اللہ پر امریکی پابندی قابل مذمت ہے، ظریف


اسرائیل کو مات دینے والی واحد تنظیم حزب اللہ پر امریکی پابندی قابل مذمت ہے، ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان ہی وہ واحد تنظیم ہے جو اسرائیل کو بدترین شکست دے سکتی ہے اور اسی وجہ سے امریکہ نے اس کو دہشتگرد قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'جواد ظریف' نے حزب اللہ لبنان اور اس کے سربراہ اور نائب سربراہ کیخلاف امریکی اور سعودی پابندیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ظریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکہا ہے کہ عالم اسلام میں حزب اللہ ہی وہ واحد تنظیم ہے جو صہیونیوں کو بدترین شکست سے دوچار کرسکتی ہے اور یہی وجہ ہے آج امریکہ نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے حزب اللہ پر پابندی عائد کی ہے جو نہایت شرمناک فعل ہے۔

امریکہ نے حال ہی میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور معاون شیخ نعیم قاسم پر پابندی عائد کی ہے۔

امریکہ کی پابندیاں ایسے موقع پر لگائی جارہی ہے کہ صیہونی فوج فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری