یورپی یونین کا ایران میں اپنی کمپنیوں کو بچانے کیلئے خصوصی قانون کا نفاذ


یورپی یونین کا ایران میں اپنی کمپنیوں کو بچانے کیلئے خصوصی قانون کا نفاذ

یورپی یونین نے ایران میں کاروبار کرنے والی اپنی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کیلئے خصوصی قانون فعال کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے یورپی کمیشن کے خصوصی ضابطے کو آج بحال کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق سے علیحدگی کے بعد ایران میں معاشی سرگرمیاں انجام دینے والی کمپنیوں پر سخت پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے ردعمل میں یورپی کمیشن نے آج خصوصی قانون Blocking Statute کو فعال کردیا ہے۔ جس کے بعد کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کے نفاذ کے اثرات سے محفوظ رکھنے والے خصوصی ضابطے (Blocking Statute) کو 18 مئی سے دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی قانون کے فعال ہونے کے بعد ایران میں کاروبار کرنے والے یورپی اداروں کے لیے امریکی پابندیوں پر عمل کرنا ضروری نہیں رہے گا۔

ژاں کلود ینکر نے مزید کہا کہ ہم پُر امید ہے کہ ایران اپنے لیے اقتصادی فوائد کے حصول کی خاطر جوہری ڈیل پر بدستور عمل درآمد جاری رکھے گا۔ اس قانون کو پھر سے فعال بنانے کا بنیادی مقصد 2015 کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری