استنبول؛ او آئی سی کا اسرائیلی مظالم سے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فوج کے قیام پر زور

استنبول؛ او آئی سی کا اسرائیلی مظالم سے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فوج کے قیام پر زور

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے ایک بین الاقوامی فورس اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی طرف سے احتجاج کرنیوالے 60سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ستائیس سو کو زخمی کرنے کی سخت مذمت کی۔

تنظیم نے عالمی برادری اور سیکیورٹی کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے کہاکہ اسرائیل نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی آڑ میں اس ظلم وستم کاارتکاب کیا۔

اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف Al-Othaimeen اور فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران تمام او آئی سی رکن ممالک میں فلسطینیوں کیلئے ایک امدادی مہم چلائی جائے گی۔

فلسطین کے وزیراعظم رمی حمداللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی بین الاقوامی اور آزادانہ تحقیقات پرزوردیاہے۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین ۔اسرائیل تنازعہ سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کیاجائے۔

انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی حمایت کااعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کیخلاف جارحانہ مظالم کی شدید مذمت کرتاہے۔

وزیراعظم نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری