تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات


تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

پاکستان تحریک انصاف میں نئے آنے والے سیاسی رہنماؤں اور پرانے کارکنوں کے مابین ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پی ٹی آئی میں دیگر پارٹیوں سے آنے والے سیاسی رہنماؤں کیوجہ سے مقامی کارکنوں کیساتھ ساتھ مرکزی قیادت بھی پریشانی کا شکارہے۔

پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے قائم کردہ چار صوبائی اور ایک مرکزی پارلیمانی بورڈ کے قیام کو چھ ماہ سے زائد عرصہ ہونے اور 3 بار پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کے باوجود اجلاس نہیں ہوسکا۔

پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والے رہنماؤں اورپہلے سے موجودکارکنوں ورہنماؤں میں خلیج وسعت اختیار کرگئی، پارٹی قیادت کی جانب سے حلقے اوپن چھوڑنے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پارٹی میں شامل ہونے والے کو پارٹی کا رکن تصور کیا جائے گا اور اس سے پارٹی اختلافات کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری