سعودی سفیر کی مقتدا الصدر سے ملاقات


سعودی سفیر کی مقتدا الصدر سے ملاقات

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، شام، کویت، اور ترکی کے سفرا نے مقتداء الصدر سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجف اشرف میں صدر تحریک کے رہنما مقتدی الصدر سے سعودی عرب، شام، کویت اور ترکی کے سفرا نے ملاقات کی ہے۔

عراقی رہنما نے ان ممالک کے سفراء سے ملاقات میں رمضان المبارک کی آمد پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تمام اسلامی اور عرب ممالک رمضان المبارک کی برکتوں کو ملحوظ خاطر رکھتےہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

مقتدی الصدر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کا عراق پر اثر و رسوخ سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جب بھی کسی ہمسایہ ملک میں کوئی حادثہ پیش آتاہے تو عراق پر بھی اس کے اثرات پڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک عراق کے داخلی امور میں دخالت کئے بغیر عراق کی نئی حکومت کی تشکیل نو میں مدد فراہم کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری