شام میں روس کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے، لاوروف


شام میں روس کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے، لاوروف

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں روس کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں بہت کچھ کرنا باقی ہے اور ہمارا مشن مزید جاری رہے گا۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے فوجی دستے فی الحال شام میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شامی صدر بشار الاسد نے اپنے روسی ہم منصب سے سوچی میں ملاقات کی تھی، کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد غیرعلانیہ دورہ پر جمعرات کے روز روس گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شامی صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے میں انہیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سیاسی عمل کے راستے ہموار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر اسد کی روسی صدر سے ملاقات بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں ولادیمیر پیوٹن کی سرمائی رہائش گاہ پر ہوئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری