اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، روحانی


اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کو بھی عالمی امن و صلح اور بین الاقوامی قوانین کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے استنبول میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

صدر روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ عالمی امن و صلح اور بین الاقوامی قوانین کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے اسلامی ملکوں کے سربراہاں سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائیلی اور امریکی اسلام دشمن پالیسیوں کا مقابلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین کی مظلوم عوام کی بھرپور مدد کرنی چاہئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری