یمنی فورسز کا سعودی فوجی ریڈار بیس پر میزائل حملہ

یمنی فورسز کا سعودی فوجی ریڈار بیس پر میزائل حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ایک فوجی ریڈار بیس پر میزائل داغا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المسیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ریڈار بیس پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقہ میں واقع فوجی ریڈار بیس پر بدر 1 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی فورسز کو کافی نقصان ہوا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر میزائل حملے تیز کر دیئے ہیں۔

یمنی فوج نے جیزان میں ہی ایم بی سی فوجی اڈے اور الغاویہ علاقے میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں اس کے باوجود وہ اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری