یورپی ممالک میں دہشتگرد کارروائیاں جاری، آج جرمنی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک


یورپی ممالک میں دہشتگرد کارروائیاں جاری، آج جرمنی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

یورپی ممالک میں مقامی دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ آج جرمنی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر زاربرُوکن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  

اطلاعات کے مطابق جنوب مغربی شہر زاربرُوکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں 2 افراد مارے گئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی اور اُس کی زد میں آکر 2 افراد مارے گئے۔

اگرچہ مغربی میڈیا ہمیشہ سے مسلمانوں کو ہی دہشتگرد قرار دیتا ہے تاہم مغربی میڈیا سمیت بعض مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی ان ممالک میں ہونے والے واقعات کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے کی جرات نہیں کرتے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری