حج 2018؛ 85 ہزار ایرانی مقدس فریضہ انجام دیں گے


حج 2018؛ 85 ہزار ایرانی مقدس فریضہ انجام دیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران سے رواں سال 85200 افراد مناسک حج ادا کرنے کیلئے سعودی عرب کا سفر کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سے رواں سال 85200 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ بات ایران کے ادارہ حج و زیارات کے نائب سربراہ 'اکبر رضایی' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا عمل 18 جولائی کو شروع ہوگا جو 10 اگست تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے مطابق، حجاج کی وطن واپسی 25 اگست سے شروع ہوگی جو 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری