پاکستان میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ؛ کیا ملک بھر میں بجلی بلا تعطل فراہم کی جارہی ہے؟


پاکستان میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ؛ کیا ملک بھر میں بجلی بلا تعطل فراہم کی جارہی ہے؟

پاور ڈویژن کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار بیس ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد گھریلو صارفین کیلئے بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص قبائلی علاہ جات میں روزانہ 4 گھنٹے سے زیادہ بجلی ہی نہیں ہوتی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار بیس ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد گھریلو صارفین بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ملک میں بجلی کی موجودہ پیداوار بیس ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور اضافی بجلی کی دستیابی کے نتیجے میں گھریلو صارفین کیلئے بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب انیس ہزار اکسٹھ میگاواٹ ہے۔

انہوں نے بتایا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی فراہمی گھریلو صارفین کی طلب اور اضافی بجلی کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پہلی مرتبہ صنعتوں کیلئے 337میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی جو اضافی تھی۔

واضح رہے کہ حکومتی عہدیداران ایسی حالت میں ملک میں اضافی بجلی کا دعویٰ کررہے ہیں کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص قبائلی علاقہ جات میں 4 یا 6 گھنٹے سے زیادہ بجلی نہیں ہوتی یا یہ کہا جاسکتا ہے کہ حکومتی نمائندے ان علاقوں کو ملکی حدود میں شامل ہی نہیں سمجھتے جن کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔  

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری