ایس سی او سیکرٹریز اجلاس، مشیر قومی سلامتی پاکستان کی نمائندگی کرینگے


ایس سی او سیکرٹریز اجلاس، مشیر قومی سلامتی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کا دوروزہ اجلاس کل بیجنگ میں شروع ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چین کے سٹیٹ قونصلر اور سیکورٹی امور کے وزیر Zhao Kezhiاجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کے شرکاء قومی سلامتی کی صورتحال دہشتگردی اور سرحد پار منظم جرائم کے خاتمے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری