پاک آرمی چیف کی اماراتی شیخ سے ملاقات


پاک آرمی چیف کی اماراتی شیخ سے ملاقات

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں ان کی ابو ظہبی میں ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی۔

ڈیلی پاکستان نے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے حوال سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات میں شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری