نوشہرہ میں گولہ باری، بھارتی فوجی اہلکار شدید زخمی


نوشہرہ میں گولہ باری، بھارتی فوجی اہلکار شدید زخمی

حد متارکہ پر نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہواہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حد متارکہ پر نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہواہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایاکہ اتوار کی دوپہر حد متارکہ پر پاکستانی فوج نے پکھرنی علاقے میں واقع بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کی جس دوران حوالدار کرشنا بہادر شدید طور پر زخمی ہواجسے فوری طور پر آرمی ہسپتال اودھمپور منتقل کیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بھارتی فوج نے بھی گولہ باری کا موثر جواب دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حد متارکہ پر آئے روز فائرنگ وگولہ باری کا تبادلہ ہوتارہتاہے جس کی وجہ سے کئی شہری و فوجی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری