ونیزویلا؛ امریکی دباؤ مسترد، "مادورو" کو انتخابات میں پھر واضح برتری حاصل


ونیزویلا؛ امریکی دباؤ مسترد، "مادورو" کو انتخابات میں پھر واضح برتری حاصل

لاطینی امریکی ملک ونیزویلا کے عوام نے امریکی دباو کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ صدر "نکولس مادورو" کو ایک پھر اپنے صدر کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسٹر مادورو کی جیت پر الیکشن بورڈ نے کہا ہے کہ ان کے دونوں اہم حریفوں نے الیکشن میں بڑی بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے اِسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ونیزویلا کے صدر کے انتخاب میں 46.1 فیصد ووٹنگ ہوئی جو گزشتہ بار 2013 میں ہوئے صدر کے انتخاب کی ووٹنگ 80 فیصد سے بہت کم ہے۔ ونیزویلا کی اہم حزب اختلاف پارٹی نے صدر کے اس انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے سبب ووٹنگ فیصد میں یہ نمایاں کمی آئی۔

الیکشن نتائج کا اعلان ہونے پر مسٹر مادورو کے حامیوں نے صدارتی محل کے نزدیک آتش بازی کی اور خوشی میں رقص کیا۔

مسٹر مادورو کو 58 لاکھ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والے صدر کے عہدے کے امیدوار ہینری فالکون کو 18 لاکھ ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ امریکہ حسب معمول دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا وطیرہ اپناتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ وہ ونیزویلا میں اتوار کو ہوئے صدارتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرے گا۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری