کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن


کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن

لشکر جھنگوی کی  بم بنانے والی فیکٹری سے دو سو کلو گرام سے زائد بارودی مواد، تین خودکش جیکٹیں، دو تیار آئی ای ڈیز، چار دستی بم، خودکش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے والے آلات اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لشکر جھنگوی کی  بم بنانے والی فیکٹری سے دو سو کلو گرام سے زائد بارودی مواد، تین خودکش جیکیٹیں، دو تیار آئی ای ڈیز، چار دستی بم، خودکش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے والے آلات برآمد اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ 

ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ کے مطابق یہ آپریشن کلی الماس میں آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کے امیر سلمان بادینی کی ہلاکت اور ایف سی مددگار سینٹر پر خودکش حملے کے بعد ہونےوالی تحقیقات میں ملنے والے شواہد کی روشنی میں کیا گیا۔ 

یہ لشکر جھنگوی کی بم بنانے والی فیکٹری تھی جو تین کمروں کے چھوٹے سے مکان میں بنائی گئی تھی اور یہاں سے برآمد والا بارودی مواد اور آلات سے سینکڑوں خودکش جیکیٹیں اور بم بنائے جاسکتے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری