بن سلمان اور بن زائد پر "جوتے مار" مقابلہ + ویڈیو


بن سلمان اور بن زائد پر "جوتے مار" مقابلہ + ویڈیو

امریکا میں بن سلمان اور بن زاید کے تصاویر پر جوتے مار مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کوبن سلمان اور بن زاید کے کھلے منہ سے جوتے کراس کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام اور یمن میں آل سعود کی مداخلتوں کے خلاف دنیا بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آل سعود نے یمن میں ہزاروں نہتے شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جارہی ہے۔

امریکا میں سعودی حکام سے اظہار نفرت کے لئے "جوتا مار" مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت متعدد افراد نے سعودی شہزادے، اماراتی شیخ اور بحرینی بادشاہ کے منہ سے جوتے کراس کرنے کے مقابلے میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو منظر عام سے غائب ہوئے تین ہفتوں کا عرصہ گزر گیا ہے اور سعودی سرکاری خبررساں ادارے تاحال کوئی قابل اعتماد خبر نشر کرنے سے گریزاں ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کچھ عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شاہی محل میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی یا مر گئے ہیں۔

ریاض میں شاہی محل پرفائرنگ کے واقعے کے بعد سے سعودی حکام کی جانب سے محمد بن سلمان کی کوئی قابل بھروسہ تصویر یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے اور جب اپریل کے آخر میں امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اپنے پہلے دورے پر ریاض پہنچے تھے تو اس موقع پر بھی محمد بن سلمان کہیں دکھائی نہیں دئے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری