یمن پر سعودی بمباری جاری/ یمنی سرکاری فوج کا منہ توڑ جواب

یمن پر سعودی بمباری جاری/ یمنی سرکاری فوج کا منہ توڑ جواب

یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جیزان ایئربیس پر میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے جواب میں یمنی سرکاری فوج نے جیزان کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

المیسرہ نیوز کے مطابق سعودی جنگی جہازوں نے آج علی الصبح صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر روزہ داروں پر شدید بمباری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی طیاروں نے صنعا میں تیل کے کئی ٹینکروں پر بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے جس سے علاقے میں تیل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ نام نہاد خادم الحرمین رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری کرکے استعماری طاقتیں خاص کر امریکا اور اسرائیل کی خشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری