ریاستی اداروں کی ملت جعفریہ کیلئے سیکیورٹی سے مطمئن نہیں، علامہ کمیلی

ریاستی اداروں کی ملت جعفریہ کیلئے سیکیورٹی سے مطمئن نہیں، علامہ کمیلی

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ کمیلی کا کہنا ہے کہ ملت جعفریہ ریاستی اداروں کی اہل تشیع کیلئے سیکیورٹی سے مطمئن نہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے تحت استقبال رمضان کانفرنس مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ عباس کمیلی نے کی۔

اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں کے نمائندگان، اسکاؤٹس گروپ کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی، امامیہ اسٹوڈنٹس، ہیئت آئمہ مساجد، مجلس ذاکرین امامیہ، شیعہ علماء کونسل اور امامیہ آرگنائزیشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ حکومت اور ریاستی اداروں کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں اور حکومتی غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ روئے پرخاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور علماء کرام کی سیکیورٹی کسی بھی طرح مؤثر نہیں جس پر ملت جعفریہ کو تشویش ہے۔

 اس موقع پر شیخ حسن صلا الدین، مولانا حسین مسعودی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا بدرالحسنین عابدی، مولانا احمد اقبال، مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ باقر زیدی، سلمان مجتبیٰ، شبر رضا، علامہ نثار قلندری، علامہ ظہیر الحسن، سردار حسین، تصدق ندیم، علامہ سجاد شبیر اور مولانا صادق جعفری نے خطاب کیا، جبکہ مولانا خلیل احمد، مقصد عالم ہمایوں، غضنفر حسین، موسیٰ عابدی، حسن صغیر عابدی، پروفیسر ساجدعلی، مولانا ملازم حسین، نیئر نقوی، علامہ اطہر مشہدی اور دیگر شریک ہوئے اور حکومت سے مطالبی کیا کہ وہ رمضان میں سیکیورٹی کے ساتھ پانی و بجلی کی سپلائی اور مہنگائی سمیت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کرے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری