گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ ناظر عباس

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ ناظر عباس

تنظیمی کارکنوں کے ایک اعلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا کہ سندھ بھرمیں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی القدس ریلیاں جوش و جذبے کیساتھ نکالی جائیں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندح کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی والے رمضان کی سحری اور افطار کے الیکٹرک کی بے حسی اور لاپروائی کی وجہ سے اندھیرے میں کررہے ہیں، کوئی شہریوں کاپُرسان حال نہیں، کراچی کے مختلف علاقے اور مقامات جن میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلشن اقبال، نارتھ کراچی شامل ہیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر نے اپنی رہائش گاہ پر ذمہ داران اور کارکنان کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں کراچی ڈویژن کےصدر علامہ کامران عابدی، جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز، مسلم رضا، ذوالفقار حیدر سمیت سینئیر کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

اس موقع پر علامہ ناظر کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ علماء کونسل کی جانب سے پورے سندھ میں قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، شہر بھر میں سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کے لئے کراچی ڈویژن کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری