بغداد میں العامری کی مقتدی الصدر سے ملاقات، حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال


بغداد میں العامری کی مقتدی الصدر سے ملاقات، حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال

 عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ الفتح پارٹی کے چیئرمین ھادی العامری نے سائرون پارٹی کے چیئرمین مقتدی الصدر سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ الفتح پارٹی کے سربراہ ھادی العامری نے بغداد میں مقتدی الصدر سے ملاقات میں حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقتدی الصدر نے فوری طور پر حکومت کے قیام پر تاکید کی اور کہا کہ تمام پارٹیوں سے ہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کے لئے قومی سطح پر تمام پارٹیوں کی مشارکت اور تعاون نہایت ضروری ہے۔

العامری نے مقتدی الصدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے حکومت کے فوری قیام کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمانی انتخابات میں 54 سیٹیں لے کر مقتدی الصدر سرفہرست جبکہ ھادی العامری 47 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور حیدر العبادی 42 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق عراق کی صدر پارٹی سرفہرست ہے جبکہ ھادی العامری کی ''فتح'' اور حیدرالعبادی کی ''نصر'' پارٹی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں سابق ڈکٹیٹر اور معدوم صدر صدام کی حکومت کے زوال کے بعد عراق میں چوتھے جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم پر غلبہ پانے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 7367 امیدواروں نے حصہ لیا  اور پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لئے قسمت آزمائی کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری