نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی اور راولپنڈی کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا


نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی اور راولپنڈی کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹاؤن کراچی اور راولپنڈی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںبحریہ ٹاؤن کراچی اور راولپنڈی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین نے متعلقہ ڈائریکٹرز جنرل کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانون کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن لاہور کے خلاف بھی تحقیقات شروع ہو سکتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری