احسن اقبال: "لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا"، دعویٰ کرتے ہی بجلی چلی گئی، شرکاء کے زوردار قہقہے


احسن اقبال: "لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا"، دعویٰ کرتے ہی بجلی چلی گئی، شرکاء کے زوردار قہقہے

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے ایئر یونیورسٹی میں تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جونہی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا تو اسی دوران بجلی بھی چلی گئی جس پر تقریب کے شرکاء نے زوردار قہقہے لگائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایئر یونیورسٹی کا ایڈیٹوریم اندھیرے میں ڈوب گیا جس پر تقریب کے شرکا ہنس پڑے اور زوردار قہقہے لگانے لگے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے  نیشنل سینٹرفارسائبرسیکیورٹی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا دعویٰ کیا اور اسی دوران لائٹ چلی گئی۔

احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اسی دوران تقریب میں لائٹ چلی گئی اور ایئر یونیورسٹی کا ایڈیٹوریم اندھیرے میں ڈوب گیا جس پر تقریب کے شرکا ہنس پڑے اور زوردار قہقہے لگانے لگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری