ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں لگائی جائیں گی، امریکہ کی پھر گیدڑ بھپکی


ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں لگائی جائیں گی، امریکہ کی پھر گیدڑ بھپکی

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی ہے کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں لگائی جائیں گی جو اس کے لئے درد ناک ثابت ہوں گی جبکہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تہران کا اثرورسوخ ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ پابندیاں اس وقت اٹھائی جائیں گی جب ایران کی پالیسی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والا ملک ہے، ایٹمی معاہدے کے دوران ایران نہ صرف افغان طالبان کی مدد کرتا رہا بلکہ اس نے خطے کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت جاری رکھی۔

امریکی وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ ایران دہشت گردی کی حمایت ترک کر کے شام سے مکمل طور پر باہر نکلے اور ایٹمی ہتھیاروں کی تمام جگہوں تک غیر مشروط رسائی  دے۔

مائیک پومپو نے بتایا کہ جوہری معاہدے کی وجہ سے ایران کے ایٹمی پروگرام میں تاخیر ہوئی، شام سے فوجی انخلا اور یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت ختم کرنے سمیت امریکہ کے ایران سے 12 مطالبات ہیں جنہیں اسے ہر صورت پورا کرنا ہو گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری