پسرور؛ بھارتی فورسز کی جانب سے بدستور گولہ باری جاری


پسرور؛ بھارتی فورسز کی جانب سے بدستور گولہ باری جاری

بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب سے تیسرے روز بھی پسرور کے چاروا اور ہرپال سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی فائرنگ سے چمٹ، تلسی پور، دھمالہ، چاروا، ٹھیکریال، جروال، معراجکے، ہارنا والی، سنگیال،  سیکڑوڑی اور کھدرال کے دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ کی وجہ سے افطاری کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہو گئے جبکہ چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

بھارتی اشتعال انگیزی کی موجودہ لہر کی وجہ سے اب تک تین بچوں سمیت  پانچ شہری شہید اور 29  شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق 2018 میں اب تک بھارتی فائرنگ سے 21 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 15 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 119 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

ایس ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق 2017  کے دوران 46 افراد شہید اور 262  زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری