تصاویر | دہشتگرد داعش دمشق کے آخری علاقے سے بھی بیدخل/ الیرموک کیمپ آزاد ہوگیا


تصاویر | دہشتگرد داعش دمشق کے آخری علاقے سے بھی بیدخل/ الیرموک کیمپ آزاد ہوگیا

شامی فوج کا کہنا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے میں موجود داعش کے آخری دہشتگردوں کو نکال باہر کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے 3600 جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو الیرموک کیمپ سے 32 بسوں کے ذریعے اتوار اور سوار کے دنوں میں نکالا گیا جس کے بعد شامی سرکاری فوج نے یرموک کیمپ کی تمام کالونیوں القدم، التضامن اور الحجر الاسود کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری فوج نے جنوبی دمشق میں الحجر الاسود کالونی سے داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دمشق میں داعش کے جنگجوؤں کا آخری ٹھکانہ تھا، جسے خالی کرا لیا گیا ہے۔

شامی فوج اور اس کے حلیفوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حجر الاسود کالونی، یرموک کیمپ اور اس کے اطراف سے داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے بعد دارالحکومت دمشق کو داعش سے مکمل طور پر پاک کر لیا ہے۔

قبل ازیں ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شامی فوج اور داعش کے درمیان جنوبی دمشق سے انخلاء کا ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت داعش کے جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ مہیا کیا جائےگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری