شام میں روسی فوج نے نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا


شام میں روسی فوج نے نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا

شام میں روسی دفاعی نظام نے ایک ڈرون طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ لاذقیہ کے حمیم نامی ائیربیس کے قریب ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حمیم ائیربیس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے ڈرون طیارے کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری