صدر خاندان کے ساتھ ایران کے تعلقات تاریخی ہیں، ایرانی سفیر


صدر خاندان کے ساتھ ایران کے تعلقات تاریخی ہیں، ایرانی سفیر

بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ایرج مسجدی کا کہنا ہے کہ صدر خاندان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات تاریخی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ایرج مسجدی کا کہنا ہے کہ صدر خاندان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات تاریخی ہیں۔

ایرانی سفیر نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے مقتدی الصدر کو ایران مخالف قرار دینے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے  مقتدی الصدر کے والد گرامی شہید سید محمد باقر اور ان کے چچا شہید سید محمد صادق کے ساتھ نہایت گہرے تعلقات تھے۔

انہوں نے العالم نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران عراق کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی پارٹیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

مسجدی کا کہنا تھا کہ ایران کے تعلقات انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی تمام پارٹیوں کے ساتھ اچھے ہیں اور اچھے ہی رہیں گے۔

ایرج مسجدی نے ایران اور مقتدی الصدر کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقتدی الصدر ہمارے بھائی اور دوست ہیں اور ایرانیوں کے ان کے خاندان کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ سید مقتدی الصدر کو ایران مخالف قرار دیتے ہوئے عراقی انتخابات میں ایران کی شکست کا شور مچا رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری