پاکستان پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کریگا


پاکستان پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کریگا

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پر غور ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بارمیزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کے قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی ہوگا جب کہ پاکستان انسداد دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ و منظم جرائم کے خاتمے کے لئے ایس سی او کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پربھی غورہوگا جب کہ اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے غور کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری